بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: جمعہ کی شام 20 نومبر 2026ع کو، ملک کے جنوب میں تعینات، آرمی کی فضائی دفاعی فورس کے دیسی نظاموں نے، ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کنٹرول میں، خلیج فارس کے اوپر ایک امریکی F-16 جنگی طیارے کو شناخت کر لیا اور اس پر میزائل فائر کیا۔
اس کارروائی کے دوران، دفاعی نظاموں نے امریکی F16 کا تعاقب کرنے کے بعد اس کی طرف میزائل داغے، جس کے نتیجے میں اس طیارے کے قریب میزائل پھٹنے سے جارح امریکی جنگی طیارے کو نقصان پہنچا اور اس کے پائلٹ کو مشن منسوخ کرکے خطے کے قریب ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ